بابر اعظم کا تمام میچز میں بہترین کمبی نیشن لانیکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم
(فوٹو: پی سی بی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم تمام میچز میں بہترین کمبی نیشن لائیں گے۔ میرے، رضوان، صائم یا فخر زمان کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں، وہ فیصلہ ہوگا جو ٹیم کیلئے بہترین ہو۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں اور ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ نیو یارک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ورلڈ کپ اسکواڈ میدان میں اتارا جائے۔ روتیشن کیلئے وقت کم رہ گیا، ورلڈ کپ کیلئے جو پلان کیا ہے، وہی کھیلیں گے۔ سیلیکٹر نے واضح کیا ہے کہ حسن علی کو بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ محمد علی نئی بال کے بولر ہیں جن کو ملتان سے نکل کر تھوڑی مشکل ہوئی۔ حسن علی تجربہ کار ہے۔ حارث رؤف کے جلد فٹ ہونے کی امید نہیں تھی، فٹنس اچھی ہے، عامر جمال ایک اچھے آل راؤنڈر ہیں، ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

بابراعظم نے ورلڈ کپ کیلئے ترجیحات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ آرڈر کے بیٹر محمد حارث کی جگہ نہیں بن سکی۔ ماضی میں یہ مقصد تھا کہ پاکستان کیلئے ٹرافی لائیں گے اور ہم بدقسمتی سے لا نہیں سکے۔ ہماری توجہ ورلڈ کپ پر ہے اور سب کھلاڑیوں کی توجہ جیت پر ہے۔

Related Posts