کراچی میں ہزاروں طلبہ کا میٹرک امتحان خطرے میں پڑگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں منگل 7 مئی سے میٹرک کے  امتحانات کا باقاعدہ آغاز  ہو رہا ہے تاہم ایک بار پھر میٹرک بورڈ کی بڑی نالائقی سامنے آگئی ہے، ہزاروں طلبا کو تا حال ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

پیر کو امتحانات سے صرف ایک دن پہلے میٹرک بورڈ کے باہر  ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لیے طلبا اور  والدین کی بڑی تعداد پریشان نظر آئی۔ امتحانی فارم جمع کرانے کے لیے بھی طلبا کی بڑی تعداد بورڈ  آفس میں موجود رہی۔

اس حوالے سے ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ  ایڈمٹ کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 30 اپریل سے جاری ہے، جن اسکولوں نے آن لائن فارم جمع کرائے تھے  وہ آن لائن  پرنٹ حاصل کرسکتے ہیں، آخر ی دن ایک ساتھ کئی اسکول ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں تو سسٹم پر لوڈ بڑھ جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق  اسکولوں کی انتظامیہ اپنے آئی ڈی پاسورڈ کے ساتھ بورڈ آفس سے بھی پرنٹ نکال سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق آج امتحانی فارم جمع کروانے کے لیے  آنے والے طلبا کے فارم جمع نہیں کیے جائیں گے۔

Related Posts