مولانا طارق جمیل کو لڑکیوں کی جانب سے شادی کیلئے کال کرنے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈائیلاگ پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 4 سے 5 سال پہلے تک لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں۔

مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے دیگر سوالات کے ساتھ دوسری شادی نہ کرنے کا سوال بھی کیا جس پر مولانا طارق جمیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دوسری شادی کرتے تو  پھر مولانا طارق جمیل یہ مولانا نہ ہوتے۔

انہوں نے اپنی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کیونکہ مجھے یک سو ہوکر اپنی ساری توانائی اور طاقت تبلیغ پر لگانی ہے تو یہ قربانی دینی پڑے گی۔

پوڈ کاسٹ میں مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا کہ 4،5 سال پہلے تک خود لڑکیاں فون کرکے کہتی تھیں آپ سے شادی کرنی ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ مجھے شادی کے دوسرے تیسرے سال سے ہی دوسری شادی کی پیشکش آنا شروع ہو گئی تھیں۔

Related Posts