جاپان نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان کردیا، تفصیلات جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکالرشپس کا اعلان
(فوٹو: سچ ٹی وی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹوکیو: جاپان نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان کردیا، جس کے تحت طلبہ و طالبات جاپان کی مؤقر ترین جامعات میں اعلیٰ سطح کی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی حکومت نے تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی طلبہ کو انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ تعلیم (ماسٹرز اور پی ایچ ڈی) کیلئے اپنی جامعات میں اسکالرشپس کی پیشکش کی۔ جاپانی سفارتخانہ درخواستیں وصول کرے گا۔

جاپانی سفارت خانے میں ایم ای ایکس ٹی انڈر گریجویٹ اور تحقیقی اسکالرشپس 2025 (ماسٹرز، پی ایچ ڈی)  کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی۔ ہر سال جاپانی وزارتِ تعلیم و ثقافت، اسپورٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عالمی سطح پر طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان کرتی ہے۔

ایم ای ایکس ٹی اسکالرشپ کی پیشکش جاپانی حکومت کی مکمل فنڈنگ کے ساتھ کی جاتی ہے جس میں تعلیم کے متلاشی پاکستانی طلبہ و طالبات کو جاپان کی مؤقر یونیورسٹیوں میں علم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے جس کیلئے طلبہ کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

مزید ملومات کیلئے پاکستان میں جاپانی سفارت خانے کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے، جبکہ جاپانی یونیورسٹیاں عالمی رینکنگ میں بہتر ہوچکی ہیں۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) کی سالانہ عالمی رینکنگز میں جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی کا درجہ 29واں رہا جو گزشتہ سال کی رینکنگز میں 39ویں نمبر پر آیا تھا۔ اسی طرح کیوٹو یونیورسٹی بھی 68ویں نمبر سے 55ویں نمبر پر بہترین یونیورسٹی قرار دی گئی ہے۔

Related Posts