پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور کاروباری ہفتے کے تیسرے دن 403 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 584 پوائنٹس پر ہوا تھا جو موجودہ اضافے کے بعدانڈیکس  30 ہزار 988 کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نیا ری فنڈ پے منٹ سسٹم “فاسٹر” متعارف

اس سے قبل جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں 31 ہزار  884 پوائنٹس  کی سطح پر کاروبار کا آغاز ہوا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی اور اگست کے دوران گھی اور خوردنی تیل کی فروخت میں 30 سے 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے مطابق تیل اور گھی کی صنعت زبوں حالی کا شکار ہے۔

چیئرمین پی وی ایم اے عبدالمجید حاجی محمد نے کہا ہے کہ جولائی کے مہینے میں برانڈڈ بناسپتی گھی اور تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد کمی ہوئی جو اگست میں بڑھ کر 30 فیصد ہو گئی۔

مزیدپڑھیں: جولائی اور اگست کے دوران گھی اور خوردنی تیل کی فروخت میں 30 سے 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

Related Posts