حج ویزوں کے متعلق نئی سخت شرائط آگئیں، جانئے وہ کیا ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سعودیہ ای ویزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب نے حج ویزوں کے اجرا کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ حج ویزے پر صرف جدہ، مدینہ اور مکہ مکرمہ کے سفر کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ ویزا خصوصی طور پر 2024 میں مناسک حج میں شرکت کرنے والے عازمین کے داخلے کے اجازت نامے کے طور پر کام کرے گا۔

موقر آج نیوز کے مطابق وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ حج ویزا کام، رہائش یا نامزد شہروں سے باہر سفر کے لیے نہیں ہے۔ اس طرح کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے نتیجے میں مستقبل میں حج میں عدم شرکت اور ملک بدری کی سزا ہوگی۔

حج ویزے صرف حج کی مدت کے لیے فعال ہیں جبکہ حاملین کو اس مدت کے دوران عمرہ کرنے یا کسی بھی قسم کی ملازمت اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت نے وزارت خارجہ کے ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرانک رجسٹریشن متعارف کرائی ہے۔

Related Posts