ڈرامے کی آخری قسط بھی ختم، کیا عشق مرشد کا دوسرا سیزن آئے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عشق مرشد
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ شب ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی آخری قسط بھی نشر کردی گئی، بلال عباس اور در فشاں سلیم کے ٹی وی سیریل کے متعلق ڈرامہ سازوں کا کہنا ہے کہ عشق مرشد کا دوسرا سیزن بھی آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5مئی کی شب ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی آخری قسط پیش کی گئی۔ ایک گھنٹے کے دوران ڈرامے کی تمام گزشتہ اقساط کا خلاصہ پیش کیا گیا اور پھر آخری قسط کو اگلے گھنٹے میں پیش کردیا گیا۔

آخری قسط کے بعد ہم ٹی وی کے تمام گزشتہ مشہور ڈرامہ سیریلز کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں مشہورومعروف اداکار شامل تھے جبکہ اس کی کہانی ایک جواں سال سیاستدان شاہ میر کے گرد گھومتی ہے۔

شاہ میر خوبصورت اور بہادر لڑکی شبرا کے ساتھ محبت کرنے لگتا ہے اوریہاں سے ایک ایسا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو دونوں کے مابین محبت کے نت نئے دروازے کھولتا چلا جاتا ہے۔ ڈرامے کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

Ishq Murshid last episode: Shibra and Shahmeer to part ways?

جب شاہ میر کو پتہ چلتا ہے کہ اس کا باپ اس کی ماں کے قتل میں ملوث تھا تو وہ باپ کو اور اس کی جائیداد کو چھوڑ کر شبرا کے پاس چلا جاتا ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں میں بھی پریمیئر کیا گیا تھا۔

ٹی وی سیریل کا اختتام خوشی کے ساتھ ہوا اور ڈرامے کے ہیرو یا ہیروئن کو موت سے ہمکنار کرکے کوئی سنسنی پھیلانے کی کوشش نہیں کی گئی۔ سینما گھروں میں آخری قسط کے پریمیئر کے موقعے پر بلال عباس اور درفشاں سلیم بھی موجود تھے۔

ڈرامے کا دوسرا سیزن

عشق مرشد کے دوسرے سیزن کے متعلق خاتون پروڈیوسر مومل شنید کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل عشق مرشد کا دوسرا سیزن سرپرائز ہے، ہوسکتا ہے کہ آجائے، ہمارے ہاں ڈراموں کے اسکرپٹ لکھنے میں بھی ایک سال لگ جاتا ہے، اس لیے دوسرا سیزن آنے میں وقت لگے گا۔

Related Posts