وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی جعلی نامناسب ویڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے خطرناک ٹول ’ڈیپ فیک‘ کا شکار ہوگئی ہیں، مریم نواز کی بھی جعلی نا مناسب ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

مریم نواز نے چند روز قبل خواتین پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس وردی میں شرکت کی، وردی میں ملبوس ہاتھ میں چھڑی پکڑے اور سلیوٹ کرتے مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جس پر مختلف تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں مریم نواز کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک میوزک پر دو لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ اس نا مناسب ویڈیو کیلئے مریم نواز کی پولیس وردی والی تصویروں کو استعمال کیا گیا ہے۔

 

 

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے، لیکن اس کی حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تخلیق کی گئی ہے۔

پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ ویڈیو بالکل اصلی لگ رہی ہے لیکن غور سے دیکھنے پر ویڈیو کی حقیقت واضح ہو جاتی ہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کو دونوں لڑکیوں کے بیچ میں ایڈٹنگ کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو نبیل خٹک نامی ٹک ٹاک صارف نے اپنے اکاؤنٹ ”Nabeelpti@tiger2@“ سے دو دن پہلے شئیر کیا اور اب اس ویڈیو کو مخلتف لوگ الگ الگ میوزک کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔

Related Posts