ہم علاقائی امن و استحکام اور سلامتی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Proud of doctors, paramedics for fearlessly fighting coronavirus: FM Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم علاقائی امن و استحکام اور سلامتی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا نقطۂ نظر مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں بالکل واضح ہے، ہم امن و سلامتی چاہتے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اپنی حالیہ گفتگو کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز پر اپنا نقطۂ نظر واضح کردیا ہے جبکہ تناؤ ختم کرنا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں تناؤ اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی محاذ پر فعال کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تشدد سے گریز ضروری ہے۔ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی حکومت نے اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے والے شخص کو 8 کروڑ ڈالر نقد انعام دیا جائے گا، ٹرمپ کے سر کی قیمت جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے نتیجے میں مقرر کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشگاف الفاظ میں ایران کے عسکری کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا اقرار کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پینٹا گون کو ایرانی جنرل کے قتل کے احکامات میں نے دیئے جس کے نتیجے میں ایرانی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر کو قتل کرنے والے کو 8 کروڑ ڈالر انعام دیں گے۔ ایران 

Related Posts