امریکی صدر کو قتل کرنے والے کو 8 کروڑ ڈالر نقد انعام دیں گے۔ ایران کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر کو قتل کرنے والے کو 8 کروڑ ڈالر نقد انعام دیں گے۔ ایران کا اعلان
امریکی صدر کو قتل کرنے والے کو 8 کروڑ ڈالر نقد انعام دیں گے۔ ایران کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے والے شخص کو 8 کروڑ ڈالر نقد انعام دیا جائے گا، ٹرمپ کے سر کی قیمت جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے نتیجے میں مقرر کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشگاف الفاظ میں ایران کے عسکری کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا اقرار کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پینٹا گون کو ایرانی جنرل کے قتل کے احکامات میں نے دیئے جس کے نتیجے میں ایرانی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔

اس سے قبل حکومتِ ایران نے امریکا کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے تاریخی شہر قم کی مسجد جمکران پر سرخ جھنڈا لہرا کر مقتول ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی بھی طرح قتل کردے تو اسے 8 کروڑ ڈالر نقد انعام دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایران امریکا کشیدگی کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس کے دوران مشرقِ وسطیٰ سمیت خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں خطے کی داخلی و خارجی سلامتی کے حوالے سے اہم بین الاقوامی معاملات پر گفت و شنید ہوگی۔ اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی:  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

Related Posts