عوام کے ٹیکس کی رقم دیانتداری سے خرچ کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق پی سی ایس افسران سندھ حکومت کی ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ اکیڈمی میں تربیت لے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے  کہا صوبائی خدمات کے افسران کی بہترین تربیت ضروری ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق پی سی ایس افسران سندھ حکومت کی ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ اکیڈمی میں تربیت لے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے  کہا صوبائی خدمات کے افسران کی بہترین تربیت ضروری ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  سندھ حکومت عوام کے ٹیکس کی رقم دیانتداری سے خرچ کرتی ہے، انہوں نے یہ بات زیر تربیت پی سی ایس افسران سے ملاقات میں کہی۔

شہرِ قائد میں وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے  زیر تربیت  45 پی سی ایس افسران نے اسٹڈی وزٹ کے حوالے سے ملاقات کی۔ نئے پی سی ایس افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر جوائن کیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق پی سی ایس افسران سندھ حکومت کی ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ اکیڈمی میں تربیت لے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے  کہا صوبائی خدمات کے افسران کی بہترین تربیت ضروری ہے۔

پی سی ایس افسران سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی ایگزیکٹو سروس کے افسران کی خدمات صوبے میں ہوتی ہیں۔ آپ کو دیانتداری، نظم و ضبط اور خدمت کا جذبہ اپنانا ہوگا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپنے کیرئیر کا آغاز بہترین جوش و جذبے سے کریں۔ سندھ کا کل بجٹ 1.2 ٹریلین روپے ہے۔ 384 ارب روپے ملازمین کی تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں۔

افسران کو وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سالانہ 130 ارب روپے ریٹائرڈ ملازمین کے فوائد میں خرچ ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت سالانہ 163 ارب کی گرانٹ اور سبسڈیز دیتی ہے۔ مرمت اور بحالی میں 26.8 ارب اخراجات ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر تمام اخراجات کا جائزہ لیا جائے تو 870 ارب روپے تنخواہوں، ریٹائرمنٹ فوائد، آپریٹنگ اخراجات، گرانٹس، سود کی ادائیگیوں اور فزیکل اثاثوں پر خرچ ہوجاتے ہیں۔

سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو او زیڈ ٹی کی مد میں 20 ارب دئیے جاتے ہیں۔ کوشش ہے کہ عوام کے ٹیکس کی رقم عوام کی فلاح و بہبود پر دیانتداری سے خرچ ہو۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں سڑکوں کا بہترین جال بنایا ہے۔ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے دریائے سندھ پر تین پل تعمیر کیے جبکہ تھر میں ائیرپورٹ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بہترین ہسپتالوں کا ایک نیٹ ورک موجود ہے۔ تھر ایک پسماندہ ضلع تھا جو اب امیر شہروں میں شامل ہو رہا ہے۔ 

https://www.instagram.com/p/B774_3XpO7c/

Related Posts