ہم نے ٹیکس کم کر کے عوام پر زیادہ بوجھ نہیں پڑنے دیا،فرخ حبیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پچھلے سال کی نسبت انکم ٹیکس میں 40 فیصد اضافہ ہوا،فرخ حبیب
پچھلے سال کی نسبت انکم ٹیکس میں 40 فیصد اضافہ ہوا،فرخ حبیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی پوری لگ جاتی تو فی لٹر قیمتیں 170 روپے سے بھی اوپر ہوتیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکس کم کر کے عوام پر زیادہ بوجھ نہیں پڑنے دیا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پٹرولیم لیوی پر 400 ارب کے ٹیکسوں کو کم وصول کیا، اگر پٹرولیم لیوی پوری لگ جاتی تو قیمتیں 170 سے اوپر ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکسز کو کم کر کے عوام پربوجھ نہیں ڈالا، عالمی سطح پرمہنگائی کا ایک طوفان آیا ہے اس کا اثرپاکستان پربھی پڑا۔ دنیا میں 50 سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں ذخیراندوزوں کے خلاف 347 مقدمات دائر کیے گئے ہیں، اور 244 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔سندھ کے کسانوں کوپانی نہیں ملتا توملبہ ہم پرڈال دیتے ہیں، ہم یوریا پرسبسڈی دینے کی بات کرتے ہیں تو مراد علی شاہ کی حکومت تعاون نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزرکی ذخیرہ اندوزی سندھ میں ہورہی ہے، سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے، وہاں پر اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، سائیں سرکار کیوں سندھ کے کسان کی دشمن بنی ہوئی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ جرمنی، چین، فرانس، امریکا میں بھی مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹے، کورونا کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ باہرسے آنے والی چیزوں میں مہنگائی ہوئی، ٹرانسپورٹ، ہاؤسنگ، واٹر، الیکٹرک سٹی میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، کھانے پینے کی اشیا میں صرف 8 فیصد مہنگائی ہوئی، یہ دلیل ہے کہ ہم بہت اچھا چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانی آئی ایم ایف سے بھی زیادہ پیسہ ملک میں بھیجتے ہیں، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ اس وقت1970کے بعد پوری دنیا میں مہنگائی ہے۔ لاہور میں چینی 90 روپے کلو جبکہ کراچی میں اب بھی 100روپے ہے، آٹے کی قیمتوں میں بھی استحکام آگیا ہے، دال مونگ کی قیمت نیچے جبکہ دال مسورکی قیمت اوپرگئی ہے۔

Related Posts