اوورسیز پاکستانی آئی ایم ایف سے بھی زیادہ پیسہ ملک میں بھیجتے ہیں، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی آئی ایم ایف سے بھی زیادہ پیسہ ملک میں بھیجتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا قانون بن گیا ہے، اب الیکشن الیکٹرونک مشینوں کے ذریعے ہوں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بدقسمتی سے لوگ باتیں زیادہ، کام کم کرتے ہیں، کوئی تحریک نہیں ہے، ساڑھے 3 سال گزر گئے، اگلے سال بلدیاتی الیکشن ہوں گے پھر عام انتخابات کا ڈھول بج جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہے، اس کا حل تلاش کرنا ہے، مہنگائی تنخواہ دار طبقے کو براہ راست متاثر کر رہی ہے، سعودی عرب سے پاکستان کا لازوال رشتہ ہے، سعودیہ نے مشکل حالات میں قرض دیا، جس پر اس کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین بھی پاکستان کی معاشی مشکلات کم کرنے میں معاونت کر رہا ہے، چین پاکستان کا ہمالیہ سے بلند دوست ہے۔، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ جب پی ٹی آئی کو پڑیں گے، اپوزیشن پھر روئے گی کہ دھاندلی ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کو مبارکباد

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خوش نصیب ہیں انہیں نکمی اپوزیشن ملی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی آئی ایم ایف سے بھی زیادہ پیسہ ملک میں بھیجتے ہیں، پاکستان کے 40 حلقوں میں الیکشن کا فیصلہ اوورسیز ووٹ سے ہوگا۔