بار کونسل انتخابات جیت کر وکلاء کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔عادل عزیز قاضی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بار کونسل انتخابات جیت کر وکلاء کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔عادل عزیز قاضی
بار کونسل انتخابات جیت کر وکلاء کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔عادل عزیز قاضی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی نے کہا ہے کہ ہم  الیکشن جیت کر وکلاء کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بار کونسل کے انتخابات 28 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ تمام امیدواران اپنی اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ 23امیدوار میدان میں اترے ہیں جبکہ کل ووٹرز کی تعداد تعداد 4 ہزار 600 ہے۔

ہر ووٹر 5 ووٹ کاسٹ کرسکے گا، بار کونسل کا انتخاب لڑنے والے عادل عزیز قاضی  نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا الیکشن لڑنے کا مقصد نئےوکلاء کو سہولیات دینا ہے۔وکلاء اپنی حیثیت کو منوا سکیں گے۔ 

گفتگو کے دوران عادل عزیز نے کہا کہ 5 سال کے دوران 2 سے 3 ہزار نئے وکلاء بار میں شامل ہوتے ہیں۔میں نئے وکلاء کے حوالے سے کافی حساس ہوں۔ مجھے پریشانی بھی رہتی ہے کہ جس طریقے سے ہم بغیر ٹریننگ کے ان کو کچھ چیز سکھائے بغیر مارکیٹ میں لا رہے ہیں۔

وکلاء کے مسائل کے حوالے سے عادل عزیز نے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے کامیابی دی تو نئے وکلاء کو اتنی ٹریننگ کرادیں گے کہ انہیں چھوٹے چھوٹے مسائل درپیش نہیں ہوں گے۔ نئے وکلاء کو کمائی کے ذرائع مہیا کریں گے تاکہ انہیں مالی پریشانی نہ ہو۔

عادل عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیا لائسنس رکھنے والے وکلاء اگر تمام کام بار کونسل سے سیکھ کر جائیں تو اپنا مقدمہ عدالتوں میں اچھے طریقے سے لڑ سکیں گے۔ وکلاء کو آگے لانے میں بار کونسل کا کردار بے حد اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بار کونسلز وکلاء کو تربیت دیتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے وکلاء کی تربیت جدید دور سے ہم آہنگ ہو، میں نے آج تک کسی سائل سے غلط بیانی نہیں کی اور ہمیشہ حلال رزق کمایا۔ یہی بات میں نئے وکلاء کو سمجھاتا ہوں۔

  یہ بھی پڑھیں:  قانون کا مسودہ تیار کرنے میں لاپرواہی برتی گئی۔شیری رحمان

Related Posts