ایف اے ٹی ایف، قانون کا مسودہ تیار کرنے میں حکومت نے لاپرواہی برتی۔شیری رحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف، قانون کا مسودہ تیار کرنے میں حکومت نے لاپرواہی برتی۔شیری رحمان
ایف اے ٹی ایف، قانون کا مسودہ تیار کرنے میں حکومت نے لاپرواہی برتی۔شیری رحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قانون کا مسودہ تیار کرنے میں لاپرواہی برتی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے میں ناکامی پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے جبکہ دوسری جانب حکومت گرے لسٹ میں رہنے کے فیصلے کو سفارتی کامیابی قرار دے رہی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومتی ہوم ورک اور قانونی مسودے میں واضح طور پر لاپرواہی برتنے کا نتیجہ دکھائی دیتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ سرکاری ادارے اپنا کام وقت پر کیوں نہیں کر رہے؟ اندرونی ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ قانون کا مسودہ تیار کرنے میں لاپرواہی ہوئی۔ ایف اے ٹی ایف کی حقیقی شرائط نظر انداز کی گئیں۔

پی پی پی کی پارلیمانی لیڈرنے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے قانونی مسودے پر حکومت نے ادھورا کام کیا اور یہ دیکھ کر بھی حیرت ہے کہ پاکستان تو گرے لسٹ میں برقرار ہے اور وفاقی وزراء قوم کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزارتِ خزانہ نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 27 میں سے باقی 6 اہداف پر بھی آئندہ برس فروری تک بڑی پیشرفت ہوگی۔

وزارتِ خزانہ نے گزشتہ روز  ایف اے ٹی ایف اجلاس پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کوئی ہدف باقی نہیں چھوڑا، جن 6 اہداف کا ذکر کیا گیا، ان میں بھی پیش رفت ہوئی۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف،  باقی 6 اہداف پر بڑی پیشرفت ہوگی۔وزارتِ خزانہ

Related Posts