عظمیٰ بخاری نے ہیلتھ کارڈ اور یوتھ پروگرام کا کریڈٹ مریم نواز کو دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ جسے پی ٹی آئی اپنا اعزاز کہتی ہے، مریم نواز نے متعارف کرایا جبکہ یوتھ پروگرام بھی مریم نواز کا آئیڈیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ متعارف کرایا جو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں بھی ہیلتھ کارڈ کیلئے روڈ میپ دینے والی ہیں۔

مریم نواز کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی خوشخبری سناتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  مریم نواز کیلئے چیلنجز ضرور ہوں گے جن سے نبرد آزما ہونے کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی سرپرستی کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ صوبائی کابینہ میں تجربہ کاروں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی شامل کیا جائے جبکہ سیاسی کارکن ہر وقت سیکھ رہا ہوتا ہے۔ بہت سے منصوبوں میں پنجاب حکومت وفاق کو بھی آن بورڈ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں 9 مئی واقعات سے بڑا کوئی حملہ نہیں ہوا، ملوث افراد کو شاملِ تفتیش کرنا ہوگا، مریم نواز سیاسی انتقام لینے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ قانون ہاتھ میں لیے بغیر کوئی سیاسی جماعت احتجاج کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

Related Posts