فلم اور ڈرامہ میں خواتین کا کردار انتہائی مشکل ہوتا ہے،اشنا شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ushna Shah talks about how difficult it is to be the female protagonist in Pakistan's entertainment scene.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلم اور ڈرامہ میں خواتین کا مرکزی کردار انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ہیروئنز کا کردار کرنے کیلئے اداکاراؤں کو بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال کے ہیرو کے مدمقابل کام کرنے والی 22 سالہ ہیروئن اس صورتحال میں کیسے اچھا پر فارم کرسکتی ہے کیونکہ اس صورتحال میں اداکارہ کا کردار ویسے ہی محدود ہوجاتا ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ایک اداکارہ کیلئے فٹنس برقرار رکھنا بھی بہت کٹھن کام ہے، انہوں نے اپنا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے جیسی کھانے کی شوقین لڑکی کیلئے فٹنس برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے۔

مزید پڑھیں: بھاری جسامت کو قبول کرنا معاشرے کیلئے بڑا چیلنج ہے، زہرہ حسین

واضح رہے کہ پاکستان میں اداکارہ اشنا شاہ فلم و فیشن کے ساتھ ساتھ ملکی معاملات میں بہت متحرک کردار ادا کرتی ہیں جبکہ کورونا کی وجہ سے شوبز کی سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود اشنا شاہ ملک میں سیاسی و سماجی معاملات کی وجہ سے میڈیا میں فعال رہتی ہیں۔

https://www.facebook.com/watch/?v=760441978137242&extid=qu68B0mSB5Z8hqO0

Related Posts