ترک صدر کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم، شام میں جنگ بندی جاری ہے، ٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US turkish presidnet
ترک صدر کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم، شام میں جنگ بندی جاری ہے، ٹرمپ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی بڑے اچھے طریقے سے جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدرنے ترک صدر رجب طیب اردوان سے باضابطہ ملاقات کی ،انھوں نے صدر ایردوآن کا وائٹ ہاؤس پہنچنے پر پْرتپاک خیر مقدم کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں۔ ان کی انتظامیہ نے کردوں سے بھی بات چیت کی ہے اور وہ بظاہر مطمئن لگ رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ صدر اردوان سے ترکی کے روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاملے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کی ایک بار پھر یورپ کوپناہ گزین کارڈ کے ذریعے دھمکی

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں بغاوت کرنے والے گروپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فتح گولن امریکا میں 400 ایکڑ پر محیط علاقے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے، وہ امریکا سے دنیا بھر میں نیٹ ورک چلارہا ہے، جسے قبول نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ امریکا روانگی سے قبل رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں شام میں ترکی کے ملٹری آپریشن، فتح گولن کی تنظیم کے خلاف ان کی کارروائیوں پر بات چیت ملاقات کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے۔

Related Posts