ترک صدر کی ایک بار پھر یورپ کوپناہ گزین کارڈ کے ذریعے دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

turk president
ترک صدر کی ایک بار پھر یورپ کوپناہ گزین کارڈ کے ذریعے دھمکی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بڈاپسٹ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر یورپی یونین کو پناہ گزین کارڈ کی دھمکی دی ہے اورکہاہے کہ اگر یورپ کی طرف سے ترکی کو پناہ گزینوں کے حوالے سے مدد فراہم نہ کی گئی تو وہ پناہ گزینوں کے سمندر کو یورپ کے لیے کھول دے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بڈاپسٹ میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اردوآن نے کہا کہ ان کا ملک اس وقت پناہ گزینوں کے لیے یورپ جانے والے راستے کھول دے گا جب اسے یوروپی یونین کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس بوجھ کو عرصے تک برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہے ہمیں تعاون ملے یا نہ ملے ، ہم مہمانوں کی مدد کرتے رہیں گے لیکن اگریورپ ہماری مدد نہیں کرتا تو ہمیں دروازے کھولنا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرد ملیشیا نے سمجھوتے کے باوجود شام میں محفوظ زون خالی نہیں کیا، ترک صدر

طیب ایردوآن نے کہا کہ اگر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہو رہا ہے ، جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ ہمارے پاس دروازے کھولنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ اگر ہم پناہ گزینوں کے لیے دروازے کھولیں تو یہ واضح ہوجائے گا کہ ان کی منزل کہاں ہوگی۔

ہم شمالی شام میں جو محفوظ زون قائم کرنا چاہتے ہیں اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے علاقے میں موجود مہاجرین وطن واپس جائیں۔

تْرک صدر نے یورپی یونین کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں سیف زون کے قیام کے منصوبے کے لیے مزید مالی مدد فراہم کریں تاکہ شامی پناہ گزینوں کو وہاں پر منتقل کیا جا سکے۔

Related Posts