بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ
بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر جمعہ کی صبح دو راکٹوں سے حملہ کیا گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ عراق میں ایران سے منسلک ملیشیا نے کیا تھا۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اکتوبر کے وسط میں عراق اور پڑوسی ملک شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران سے منسلک ایک گروپ کی جانب سے امریکی افواج کے خلاف حملے شروع کیے جانے کے بعد سے یہ سفارت خانے پر پہلا راکٹ حملہ تھا۔

عراق میں اسلامی مزاحمت کے جھنڈے تلے کام کرنے والے مسلح گروہوں نے ایسے 70 سے زائد حملوں کو غزہ پر تباہ کن حملے میں واشنگٹن کی اسرائیل کی پشت پناہی سے جوڑا ہے۔

جمعہ کی صبح تقریباً چار بجے عراق کے دارالحکومت کے وسط میں واقع سفارت خانے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

کیا امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا ہے؟

ترجمان نے کہا کہ ”ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم دنیا میں کہیں بھی اپنے دفاع اور اپنے اہلکاروں کی حفاظت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔”

Related Posts