کیا امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا ہے؟
کیا امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں عام ہورہی ہیں، ایسے میں امیتابھ بچن نے بہو کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی دنوں سے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سامنے آئیں اور کہا گیا کہ ایشوریا رائے کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق نہیں رہے۔

تاہم ان افواہوں میں اس وقت کمی آئی جب بچن فیملی کو شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ کے پریمیئر پر دیکھا گیا تھا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امیتابھ بچن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بہو ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا ہے۔

ماہرہ کی بے ساکھی کے سہارے کھڑے ہونے کی تصویر وائرل، مداحوں کو تشویش

سوشل میڈیا صارفین کا اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایشوریا رائے اور بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں، کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے نے کبھی ایک دوسرے کو فالو کیا ہی نہیں تھا۔

Related Posts