پاکستان میں ڈالر 175روپے کی سطح بھی عبور کرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dollar price reached Rs 178 in open market

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں ڈالر کی پرواز میں مزید تیزی، 67کے اضافے کے بعد175 روپے کی سطح بھی عبور، روپے پر دباؤ بڑھ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔کاروبار میں تیزی کے بعد ڈالر67 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں 175 روپے 10 پیسے کے ریٹ پر پہنچ گیا ہے۔

گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 174 روپے سے بڑھ کر 174 روپے 43 پیسے پر لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو فائدہ اور کچھ کو نقصان ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

ڈالر مہنگا ہونے سے عوام کا فائدہ، گورنر اسٹیٹ بینک نئی منطق لے آئے

اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے بھیجے پیسے انکے پیاروں کو زیادہ ملتے ہیں، جنہیں فائدہ ہوتا ہے ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ ڈالر کا ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کر دیا ہے،ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور 5 کمپنیوں کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts