ڈالر مہنگا ہونے سے عوام کا فائدہ، گورنر اسٹیٹ بینک نئی منطق لے آئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضے کے مزید فروغ کے لیے ٹاسک فورس کا اعلان
گورنر اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضے کے مزید فروغ کے لیے ٹاسک فورس کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے ملک میں ڈالر مہنگا ہونے کا دفاع کرتے ہوئے نئی منطق متعارف کروادی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو فائدہ اور کچھ کو نقصان ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے بھیجے پیسے انکے پیاروں کو زیادہ ملتے ہیں، جنہیں فائدہ ہوتا ہے ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:
پاکستان سے ڈالر کا اخراج

ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر 173 روپے سے بڑھ چکا ہے جبکہ پاکستان میں ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پیٹرول سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں کے علاوہ تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ۔

شہریوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


 

 

Related Posts