ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید
ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر کا ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کر دیا ہے،ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور 5 کمپنیوں کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کر دیا ہے اور 5 بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 88 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 47 کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر اگر غیر قانونی طریقہ سے افغانستان بھیجا گیا تو اس پر کسٹمز کو تحقیقات کرنی چاہئے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ وزارت داخلہ کے ماتحت نہیں، ہمارا کام صرف ہولڈنگ ہے تحقیقات کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ پر وزارت داخلہ نے بہترین انتظامات کئے، اور محسن پاکستان کو وزارت داخلہ نے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا، وزیراعظم کی ہدایات تھی کہ ڈاکٹر قدیر کی تدفین فیصل مسجد میں کی جائے، لیکن گھر والوں کی مرضی کے بعد انہیں ایچ ایٹ میں سپردخاک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دو پاسپورٹ کے حامل افراد 30 اکتوبر تک ایک پاسپورٹ سرنڈر کرسکتے ہیں، دو دو شناختی کارڈ کی جرمانہ فیس 10 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار کردی ہے، حکومت کو سمری بھیج رہے ہیں کہ جن بارڈر پر ایف آئی اے اور کسٹم نہیں وہاں تعیناتی کی جائے اور سہولت دی جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو نہیں چھیڑیں گے، پی ڈی ایم جو کرنے جار ہی ہے یہ نہ ہو اسکے گلے پڑجائے، سول ملٹری تعلقات کے حوالہ سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی ٹرانسفر ہوتی ہیں،وہ معمول کے مطابق ہوتی ہیں، وزیر اعظم کی ہدایات پر پی ایم آفس میں افغانستان ڈیسک بنے گا، وزارت داخلہ بھی اسکا حصہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان، ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کو فی خاندان 12000 دیں گے۔ثانیہ نشتر

وزیر داخلہ نے کہا کہ 27 ہزار این جی اوز میں سے 91 فارن فنڈنگ میں ملوث ہیں، ان این جی اوز کی فنڈنگ کے معاملات بھی دیکھ رہے ہیں، این سی اوسی کو بدنام کرنے کیلیے جعلی انداراج کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے کو جعلی ویکسینیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts