ایسے کیسز آ رہے ہیں جن سے یکطرفہ احتساب کے تاثر کی نفی ہوگی۔چیئرمین نیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman-NAB-
نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، جسٹس (ر)جاوید اقبال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جہاں بھی کرپشن پائی جائے گی، اس کا احتساب کریں گے جبکہ آگے ایسے کیسز آ رہے ہیں جن سے اس تاثر کی نفی ہوگی کہ احتساب کا عمل یکطرفہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو کوئی طاقت، اثر رسوخ اور دھمکی اپنے کام سے نہیں روک سکتی، جبکہ ہم نے اپنی منزل کا تعین کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ملک کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ہماری منزل بدعنوانی اور کرپشن سے پاک پاکستان ہے اور ہم بدعنوانی کے ہر مقدمے کا جائزہ ہر قسم کے امتیاز سے بالاتر ہو کر لیں گے تاکہ یہ منزل ہمیں حاصل ہوسکے۔

قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) سربراہ نے کہا کہ پورے ملک میں اِس وقت نیب کا چرچا ہے جو ہمیں اچھا بھی لگتا ہے لیکن کچھ باتیں ادارے کے امیج کے لیے اچھی نہیں، اور ان میں کوئی حقیقت بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم اور عام جرم میں بے انتہا فرق ہوتا ہے۔ آج کسی کو گرفتار کریں تو شکایت کی جاتی ہے کہ نیب سیاسی انتقام میں ملوث ہے۔ قومی ادارے کا سیاسی انتقام سے کیا تعلق ہے؟اتنا بھی خوف نہیں پھیلانا کہ مائیں ہمارے نام سے بچوں کو ڈراتی پھریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا  کہ اسحاق ڈار کے خلاف جاری تحقیقات میں نیب لاہور نےاسحاق ڈار سے 50 کروڑ روپے نقد اور جائیداد کی ریکوری کی۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے 4 روز قبل نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نین لاہور شہزاد سلیم نے انہیں میگا کرپشن کے مقدمات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے 50 کروڑ روپے نقد اور جائیداد کی ریکوری کی، چیئرمین نیب

Related Posts