ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkey can't handle Afghan refugee burden :Erdogan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان کے دورہ پر آئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی شیڈول ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ کے دوران دفاع، ریلوے، اطلاعات، تجارت اور دہری شہریت کے حوالے سے معاہدے بھی ہونگے جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمت کی دو یادداشتوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

گزشتہ روز مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا، دونوں ایم او یوز پر دستخط ابتدائی اجلاس میں ہونگے،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سہولت اور کسٹم تعاون کے معاملات کی یادداشتوں کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی ملاقات

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

غیر ملکی سفیروں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور اسپیکر، مسلح افواج کے سربراہان کو بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صدر اردوان کے ہمراہ ان کی کابینہ کے ارکان اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد کے علاوہ ترکی کی کارپوریشنوں کے سربراہ اور چیف ایگزیکٹو افسران بھی پاکستان آئے ہیں۔

Related Posts