صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arif alvi turkish president
arif alvi turkish president

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسلاموفوبیا سمیت امت کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے لیے ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاسی، معاشی، ثقافتی، دفاعی اور عوام کی سطح پر رابطوں سمیت تاریخی دوطرفہ تعلقات کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیاجبکہ اسلاموفوبیا سمیت امت کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

صدر مملکت کا دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ اعلیٰ سطح کے اسٹرٹیجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس سے پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور ان کو وسعت ملے گی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، عارف علوی نے افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں شورش کے بعد تعمیرنو میں اپنی مدد کو بڑھانا چاہیے، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفاد کے امور پر باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کی بے پناہ صلاحیتوں کو مکمل طور پر سمجھنے اور اس کو ایک مضبوط اور متحرک تجارتی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Related Posts