پاکستان اور چین مل کر چاند کی تسخیر کیلئے تیار، تاریخی مشن کب شروع ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور چین
(فوٹو: پرو پاکستانی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اور چین مل کر چاند کی تسخیر کیلئے تیار ہوگئے جس کے تاریخی مشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کل مشن کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین تاریخی مشن کا نام آئی کیوب یو رکھا گیا ہے جبکہ مشن کے آغاز کی تقریب آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشت کی جائے گی جسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دیکھا جاسکے گا۔

چاند پر قدم رکھنے کا تاریخی مشن چاند کی مٹی کے نمونے زمین تک لانے کے مقصد کے تحت تشکیل دیا گیا ہے جو تحقیقی مقاسد کیلئے چاند کے دور دراز حصوں سے بھی نمونے جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی کیوب کیو نامی سٹیلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر ڈیزائن کیا ہے جبکہ پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے بھی آئی کیوب کیو کی تخلیق میں حصہ لیا۔

مشن میں پاکستان کی کیوب سیٹ سٹیلائٹ شامل ہے جبکہ کیوب سیٹس اپنے حجم اور ڈیزائن کے باعث مشہور سٹیلائٹس ہوتی ہیں جنہیں سائنسی تحقیق و ترقی کے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی چاند کے مشن میں شرکت خلائی تسخیر اور چین کے ساتھ اعلیٰ معیار کی سائنسی تحقیق میں اشتراک کے عزم کا اعادہ ہے جس سے عالمی سطح پر ملک کی سائنسی صلاحیتوں کا اعتراف کیے جانے کی توقع ہے۔

Related Posts