ترک صدر رجب طیب اردوان 13 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے،تیاریاں مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkish President Erdogan to arrive in Pakistan on February 13

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :ترک صدر 13 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے،ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک اور پلان آف ایکشن پر دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ترک صدر طیب اردوان اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کئے جانے کا امکان ہے،پاک ترک اعلی سطح کی تزاویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں دو طرفہ تعاون مزیدفروغ پائیگا۔

ذرائع کے مطابق کونسل اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کی رہنمائی اور نگرانی کریگی،ترک صدر کی آمد کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دی جائیگی۔

ذرائع نے بتایاکہ دورے کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے تعاون کے مزید شعبوں کی تلاش بھی کی جائیگی،ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی ہو گا،ترک صدر کے ہمراہ وفد میں سرمایہ کار اورکاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچیں گی۔

ترک صدر پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے،دورہ پاکستان کے دوران ترک صدر وزیراعظم عمران خان،صدر مملکت عارف علوی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون کے فروغ، دفاعی تعاون میں بہتری،افغانستان میں قیام امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال،سمیت باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزراء اور اراکینِ اسمبلی وزیر اعظم کے خلاف اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان دورہ پاکستان کے دوران 14 فروری کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ ترک صدر آخری مرتبہ 2016 میں اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے دورے حکومت میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر کو اس دورے کی دعوت وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی تھی،گذشتہ برس شام میں جاری فوجی آپریشن کی مصروفیات کے باعث ترک صدر پاکستان نہیں آ سکے تھے۔

ترک صدر کو 23 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا،ترک صدر کا تین مرتبہ دورہ پاکستان ملتوی ہو چکا ہے ۔

Related Posts