امریکی صدرکا مسئلہ کشمیر پر بولنا پاکستان کے بہتر سفارتی تعلقات کا نتیجہ ہے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous ashiq in quetta
firdous ashiq in quetta

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بار ہاں مسئلہ کشمیر پر بولنا پاکستان کی بہتر سفارتی تعلقات کا نتیجہ ہے۔

کوئٹہ ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر عظم اس وقت ڈیوس میں موجود ہیں ان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لئے خود کو پیش کیا ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا بار ہاں مسئلہ کشمیر پر بولنا پاکستان کے بہتر سفارتی تعلقات کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر برفباری کے متاثرین کی داد رسی کے لئے آئی ہوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان بلوچستان کی ترقی کو ہمیشہ پاکستان کی ترقی سے جوڑتے ہیں حالیہ بارشوں اور برفباری سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہے، وسائل کی عدم موجودگی پر این ڈی این اے کو متحرک کیا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن تیز کیا،جن لوگوں کے گھر گرے ہیں اور تباہ کاریوں کے متاثرین کو امداد دی جائیگی،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور برفباری میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوری طور پر بھارت کے ساتھ جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان

ان کاکہناتھا کہ  ہم ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں صوبائی حکومت کے ساتھ اس تمام صورتحال کو مانیٹر کیا جاتا رہا ہے کسی کو بھی ہم اس مشکل مرحلے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے جتنے بھی زخمی ہیں ان کی مدد کی جارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے اندر صحافیوں نے جانوں کو ہتیلی پر رکھ کر خون سے دئیے جلائے ہیں جس مشکل حالات میں کوئٹہ کے صحافی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اسے ہم سراہتے ہیں کوئٹہ اہم اخطہ اور صوبے کا دارلحکومت ہے یہاں کے صحافی کے مسائل کا بھی ادراک ہے صحافیوں کی خدمات سے کسی طرح بھی انکار ممکن نہیں ہے ۔

Related Posts