فوری طور پر بھارت کے ساتھ جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan international media
Imran khan international media

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیووس: وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ فوری جنگ کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پرامن طریقے کیساتھ تنازعات کا حل چاہتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد سب سے مودی سے رابطہ کیا تھالیکن انہوں نے میری پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔

ڈیووس میں بین الاقوامی میڈیا کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین فوری طور پر جنگ کا خطرہ نہیں ہے لیکن اقوام متحدہ کو چاہیے کہ کنٹرول لائن پر مبصرین بھیجے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے میری پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا،مودی کی حکومت نازی طرز پر آر ایس ایس کے نظریہ پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی جو بھارتی عوام اور بلخصوص کشمیریوں کے لیے تباہ کن ہے اس لیے اقوام متحدہ اور امریکا کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے مابین اچھے اور دوطرفہ تعلقات ہیں، جو یکساں مفادات کی بنیاد پر جنم لیتے ہیں، ماضی میں امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کی نوعیت عجیب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے دہشت گردی کے خلاف بھاری نقصان اٹھایا۔وزیر اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں واشنگٹن کی مدد کرتے تھے تب اسلام آباد کو مالی امداد ملا کرتی تھی ،لیکن اب ہم امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد پر آگے بڑھیںگے، افغانستان میں امن ہوگا تو وسط ایشیا تک تجارت ممکن ہوگی۔

ان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے سرحدی علاقے متاثر ہوئے، امریکا کو افغانستان میں ناکامی ہوئی تو اس نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ امریکا سمجھتا تھا کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کا استعمال ہے لیکن میں نے ہمیشہ طاقت کے استعمال کی مخالفت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں حکومت اور فوج کے درمیان مکمل تعاون اور ایک دوسرے پر اعتماد ہے جبکہ ماضی میں حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کے مابین کشیدگی کی وجہ کرپشن تھی جس کے نتیجے میں دونوں کے تعلقات سرد مہری کا شکار رہتے تھے۔

Related Posts