امریکہ میں بھی دھاندلی کا شور، ٹرمپ نے بائیڈن پر الیکشن چوری کاالزام لگادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump says Democrats trying to 'steal' election

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی جیت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے حریف جو بائیڈن پر انتخابات چوری کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جیت یقینی ہے لیکن ڈیموکریٹس انتخابات کو چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

امریکا میں صدارتی انتخابات اور ووٹنگ کی گنتی جاری ہے جس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بظاہر جیت سے ہمکنار جو بائیڈن کو ٹکر دینے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان 70 الیکٹوریل ووٹوں کا فرق تھا جو اب صرف 19 رہ گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے مقابلے میں 56 الیکٹورل ووٹس مزید حاصل کر لیے ہیں۔

مجموعی طور پر جوبائیڈن کا پلڑا ٹرمپ کے 204 الیکٹورل ووٹس کے مقابلے میں 223 ووٹس کے ساتھ اب بھی بھاری ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے جس تیزی سے جوبائیڈن سے ووٹس کا فرق برابر کرنے کی طرف پیش رفت کی ہے، کسی امیدوار کی جیت یقینی نظر نہیں آتی۔

مزید پڑھیں:الیکشن میں جیت کا دعویٰ، جونیئرٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرلیا

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکا میں صدارتی انتخابات اور ووٹوں کی گنتی ساتھ ساتھ جاری ہیں جس کے دوران ابتدائی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف امیدوار جو بائیڈن کا پلڑا بھاری نظر آیا تھا۔

Related Posts