الیکشن میں جیت کا دعویٰ، جونیئرٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump Junior recognizes IIOJK as part of Pakistan in new political map

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن :ملک کے نئے سیاسی نقشہ کے اجراء کے بعد اقوام عالم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرنا شروع کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی کرتے ہوئے ایک عالمی نقشہ ٹویٹ کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

ٹرمپ جونیئر نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دن عالمی نقشہ ٹویٹ کیا اوردلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ووٹنگ کے دوران پورے جموں و کشمیر سمیت پاکستان کا انتخاب کیا۔

ٹرمپ جونیئر کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم صدارتی الیکشن میں   جیت کی پیش گوئی کرسکتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح یقینی ہے۔

امریکی صدر کے بیٹے کے ٹوئٹ پرسابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دینا خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: صدارتی انتخابات، ڈونلڈ ٹرمپ مخالف امیدوار جوبائیڈن کو ٹکر دینے میں کامیاب

واضح رہے کہ آج امریکا میں صدارتی انتخاب کا آخری روز ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے ۔

Related Posts