آئی جے پرنسپل روڈ پر ڈکیتیوں کی واردارتوں کیخلاف تاجر سراپا احتجاج بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جے پرنسپل روڈ پر ڈکیتیوں کی واردارتوں کیخلاف تاجر سراپا احتجاج بن گئے
آئی جے پرنسپل روڈ پر ڈکیتیوں کی واردارتوں کیخلاف تاجر سراپا احتجاج بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:آئی جے پرنسپل روڈ پر آئے روز چوری ڈکیتی کی پے درپے واردارتوں پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔

آٹو پارٹس کے کاروبار سے منسلک تاجروں اصغر خان،حبیب الرحمن اعجاز خان،و دیگر کے ساتھ پیش آنے والی واردات پر مرکزی انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ کے صدراجمل خان مہمند کی قیادت میں تاجروں نے آئی جے پرنسپل روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر تاجروں نے ٹائر جلائے اور سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا،اس وموقع پر مرکزی انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ کے صدراجمل خان مہمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جے پرنسپل روڈ پر آئے روز کی وارداتوں سے تاجر سخت پریشان ہیں۔

تاجر جو بھی کما کر گھر لیجانے کی کوشش کرتے ہیں وہ راستے میں لوٹ لیا جاتا ہے،اور اگر ہم وارداتوں کے مقدمات درج کرانے کے لیئے متعلقہ تھانے میں فون کرتے ہیں تو تھانہ شمس کالونی اور تھانہ ویسٹریج کی پولیس حدود کا تعین کرنے میں مصروف ہوجاتی ہے اور ہماری شنوائی نہیں ہوتی۔

آج کی واردات کے حوالے سے بھی ہم نے 15پرساڑھے نو بجے کال کی لیکن پولیس ساڑھے بارہ بجے موقع پر پہنچی ہے،آج کی واردات میں تاجروں کے قیمتی موبائل اورمجموعی طور پر پانچ لاکھ روپے ڈکیٹ لے اڑے ہیں۔

ادھر احتجاج کی وجہ سے تھانہ شمس کالونی کے ایس ایچ او موقع پر آئے انھوں نے یقین دھانی کروائی کے مقدمہ درج کروائی،جس کے بعد تاجروں نے احتجاج ختم کیا۔

Related Posts