مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح مروانے کی کوشش کی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haleem Adil Sheikh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوئے جمعہ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

ملیرپولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں غلام مصطفی، عبدالحسیب، محمود ،رمضان کوسخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی میں پیش کیا گیا ۔پولیس نے ملزمان کا 6 مقدمات میں تین روز کا ریمانڈ مانگا، تاہم عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل وہاب بلوچ حلیم عادل شیخ کے وکیل کے طور پر پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل وہاب بلوچ نے کہا کہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا۔ جس پر عدالت نے کہاکہ فی الحال 2 روزہ ریمانڈ دے رہے ہیں، تفتیش کے بعد صورتحال دیکھیں گے۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کوایف آئی آرنمبر48پرعدالت پیش کیا گیا، سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے 2 دن کا ریمانڈ دیا۔

مزید پڑھیں:میں ہوں یا پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ناصر حسین شاہ

انسداد دہشت گری کی عدالت میں پہنچے پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی انکشاف کردیا تھا کہ مجھ پر حملہ کروایا جائے گا اور مجھے مرتضی بھٹو کی طرح مروانے کی کوشش کی جارہی ہے، گزشتہ روز بھی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مجھے ختم کروانے کی کوشش کی، حملے بھی ہم پر، فائرنگ بھی ہم پر، گرفتار بھی ہم اور ایف آئی آر بھی ہمارے خلاف کاٹی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے اور سب لوگ جانتے ہیں کس نے فائرنگ کی، پیپلز پارٹی نے سندھ کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھا ہوا ہے، ہم کپتان کے سپاہی ہیں اور ان لوگوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

Related Posts