مقبوضہ جموں و کشمیر میں موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

،مقبوضہ جموں و کشمیر میں موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی
،مقبوضہ جموں و کشمیر میں موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موت کے سائے منڈلا رہے ہیں جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر  مودی کی حکومت نے مسلسل 100 روز سے نہتے کشمیریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 100ویں روز اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 80 لاکھ مظلوم کشمیریوں کو محصور بنانے والے بھارت کی طرف سے عوام کو خوراک اور زندگی بچانے والی دوائیں تک نہیں دی جارہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا، انہوں نے مسجد مسمار کی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کرتارپور جیسی محبتوں کی راہداری کھول رہا ہے لیکن مودی حکومت اپنی جارحیت سے باز نہیں آئی۔ کشمیریوں پر نمازِ جمعہ اور عید سمیت مذہبی فرائض کی ادائیگی جرم بنا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو  مسئلۂ کشمیر کے حل پر مؤثر اقدامات اٹھانے کےلیے آگے آنا چاہئے۔ پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ مشکلات کا شکار کشمیریوں کو سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے بعد نافذ کردہ کرفیو آج 100ویں روز میں داخل ہوچکا ہے  جس سے 80 لاکھ مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے جبکہ وادی میں معمولاتِ زندگی بدستور معطل ہیں۔

کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی کرفیو اور پابندیوں کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ تمام علاقوں میں دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے مسلسل بند ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 100 واں روز، 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی اجیرن

Related Posts