سندھ حکومت نے چور دروازے سے لئیق احمد کو تعینات کروایا،فردوس شمیم نقوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے چورروازے سے لئیق احمد کوتعینات کروایا،حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت نے چورروازے سے لئیق احمد کوتعینات کروایا،حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاپابچاؤمہم والوں کے دن کاچین توپہلے ہی تباہ تھا، اب راتوں کی نیند بھی اڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل لاہور میں ایک مہارانی خطاب کیا اوروڈیوزدکھائیں،مہارانی وہ وڈیو بھی دکھاتیں جب انہوں نے کہاتھا کہ میرے نام پرکوئی جائیداد نہیں،اسحاق ڈاراوروالد کے وہ انٹرویوز بھی دکھاتیں۔ سندھ حکومت نے چور دروازے سے لئیق احمد کو تعینات کروایا۔

اس موقع پر مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران شاہ،راجہ اظہر،شہزادقریشی، شبیر قریشی ودیگرموجود تھے۔فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ بلاوجہ بھٹوسے سوال کرتے ہیں کہ آرمی چیف سے ان کی بات ہوئی آرمی چیف نے اپناوعدہ پوراکیا،جلسے میں تعریف کردیتے۔

جس ادارے کے لوگوں کے خلاف کل تقاریرکی گئی اس کاچیف توآرمی چیف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کے اغواکاالزام لگایا۔سندھ حکومت کی انکوائری رپورٹ اب تک سامنے نہیں آئی۔محمد زبیرنے انکشاف کیا یاتووزیراعلیٰ جھوٹے ہیں یامحمد زبیر؟کوئی سپاہی اپنامورچہ چھوڑ کرنہیں جاتا۔

ڈیوٹی نہ کرنے والے افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟ انہوں نے مزید کہا کہ نہ ان سے بسیں وقت پرآسکی نہ کوڑااٹھایا جاتا ہے۔ سندھ حکومت اور ترجمان یہ بتائیں کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج پر کیاکررہے ہیں؟ کراچی کی ترقی کے بغیرپاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملیرکی زمینیں بیچی گئیں جس پر سپریم کورٹ کافیصلہ آگیا، حکومت سندھ بتائے کہ کس کوسزاملی؟ کیا سپریم کورٹ نے روکا تھا؟ دنیابھرمیں غلط الاٹمنٹ پرسزائیں ہوتی ہیں۔یہ جھوٹے مکاراورفریبی ہیں۔کیا2013 اور2018میں جزیرے نہیں بیچے؟

فردو س شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرپر یواین میں وزیراعظم نے بھرپورکیس رکھا،ہم کشمیریوں کوپاکستانی سمجھتے ہیں۔مولانا نے کشمیرمعاملے پرحکومت پربے بنیاد الزام لگائے۔مولانا آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے اعتراف کیا کہ آپ نے آج تک کچھ نہیں کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جے یوآئی نے اکرم درانی کے دورمیں بڑی کرپشن کی۔یہ لاہور جلسے میں کہہ رہے تھے آریاپارہوگا۔ایک طرف علی بابا چالیس چورتودوسری جانب خان صاحب ہیں۔

انہوں نے اپنی جان چھڑانی ہے ان کواین آراوچاہیئے۔ جلسے میں کرائے کے لوگ لائے گئے۔ایک باہرکے جریدے میں آیا ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں 82فیصد ووٹ لیں گے۔ اگران میں تھوڑی سی شرم ہے حیاء ہے تویہ استعفے دیں،ہم انتظارکررہے ہیں۔

ایک طرف یہ استعفے دینے کی بات کرتے ہیں تودوسری جانب تاج حیدرضمنی انتخاب کروانے کے لئے خط لکھتے ہیں۔اگلی دوسیٹوں کے علاوہ باقی سب ہم سے رابطے میں ہیں۔پیپلزپارٹی میں جن کوبیوی بھی ووٹ نہ دے وہ مشیربنے ہوئے ہیں۔

کیپٹن صفدرکیس کے بعد جوڈرامے بازی شروع کی گئی وہ جاری ہے۔تین وزراء کی کمیٹی بنائی گئی میرے بھانجے وقاص خان سے تویہ ملے نہیں۔یہ سندھ کے غدارہیں،سندھ بیچ چکے ہیں۔گیارہ سوارب کے منصوبوں کااعلان ہوا،طے ہواتھا کہ ایڈمنسٹریٹرکراچی متفقہ طورپرلگایا جائیگا۔

سندھ حکومت نے چورروازے سے لئیق احمد کوتعینات کیا ہے۔ لئیق احمد فوڈ ڈپارٹمنٹ میں حصے دارنہیں توذمہ دارہے۔پچاس ہزاربوریاں غائب ہوئیں اس نے کیاکیا؟یہ ایکسائیز ڈپارٹمنٹ میں سیکریٹری تھے۔یہ کماؤپٹ محکمہ ہے۔گیارہ سوارب کراچی پرخرچ ہونے ہیں، دودھ کی رکھوالی پربلے کوبٹھادیا گیا ہے۔

Related Posts