گرمیوں کا سب سے خاص تحفہ، مینگو شیک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The best mango shakes in town

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گرمیوں کا موسم چلچلاتی دھوپ اور حبس کے ساتھ ایک ایسی چیز اپنے ساتھ لاتا ہے جس کا ہر کسی کو بڑی بے صبری سے انتظار ہوتا ہے اور وہ کوئی نہیں آم ہے جسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔پاکستان میں آم کی 50 کے قریب اقسام پائی جاتی ہیں۔

ہر کسی کا آم سے لطف اندوز ہونے کا اپنا اپنا طریقہ ہے، کوئی چھلکا اتار کے کاٹ کر کھانا پسند کرتا ہے تو کوئی چھلکے سمیت پلپلاکرکے چوسنا پسند کرتا ہے۔ آم کی چٹنی، کیک ،جام اور جیلی بھی تیار کی جاتی ہےجبکہ آم کا شیک بھی گرمیوں میں دلوں کو تسکین بخشتا ہے۔
ہم نے مینگو شیک کے شوقین قارئین کیلئے شہر کے کچھ بہترین مقامات کا انتخاب کیاہے۔

امام دین فریش جوس

The best mango shakes in townلانڈھی میں واقع امام دین فریش جوس کا دعویٰ ہے کہ ہم علاقے میں سب سے اچھا مینگو شیک تیار کرتے ہیں، امام دین فریش جوس کےعملےکا کہنا ہے کہ ہم مینگوشیک میں چونسہ آم استعمال کرتے ہیں اور ہمارا ذائقہ اور معیار دوسروں سے منفرد ہے۔

امام دین فریش جوس کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمارے کسٹمر چونسہ کا ملک شیک بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور اپنے صارفین کی پسند کے پیش نظر ہم اندرون سندھ سے خاص طور پر چونسہ آم منگواتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ چونسہ آم محض ایک پھل ہی نہیں ہے بلکہ گرمیوں میں دودھ کے ساتھ تیار کیا گیا شیک جسم میں قوت اور تازگی بھرتا ہے۔

امام دین فریش جوس کے عملے کا کہنا ہے کہ ہم اپنے شیک میں مصنوعی فلیور استعمال نہیں کرتے اور تازہ اور خالص مینگوشیک 80 سے 100 روپے میں فی گلاس اپنے کسٹمرز کو پیش کرتے ہیں۔

بسم اللہ جوس پوائنٹ

The best mango shakes in townکراچی میں مناسب پیسوں میں خالص اور فرحت بخش مینگو شیک کیلئے بسم اللہ جوس پوائنٹ اپنی مثال آپ ہے، یہاں آنے والے کسٹمرز آموں کی کئی اقسام دیکھ کر حیرت کے ساتھ ساتھ سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔

گلشن اقبال 13ڈی میں واقعہ بسم اللہ جوس پوائنٹ کا مینگو شیک پینے کیلئے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ بسم اللہ جوس پوائنٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ ہم مارکیٹ سے بہترین آم منتخب کرکے اپنے کسٹمرز کیلئے لاتے ہیں۔گرمیوں کے موسم میں آم ایک خاص سوغات کی حیثیت رکھتا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کسٹمرز کو موسم کی خاص پیداوار سے بھرپور استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

کراچی میں چائے اور کافی کے بے شمار کیفے ہونے کے باوجود مینگو شیک کی اپنی ایک اہمیت ہے اور شہری موسم گرما میں دلوں کو تازگی بخشنے والے آم سے پوری طرح انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔بسم اللہ جوس پوائنٹ پرتازہ اور میٹھے آموں کا شیک 80 روپے فی گلاس میں دستیاب ہے۔

آغا یاسین جوس

The best mango shakes in townکراچی میں آم کے دیوانوں کیلئے آغا یاسین جوس بھی اپنی خدمات انجام دینے میں پیش پیش ہے، رس بھرے ، صحت بخش اور مزیدار مینگو شیک کے شوقین شہر کے دور دراز علاقے سے خاص طور پر آغا یاسین جوسکا رخ کرتے ہیں۔

آغا یاسین جوس کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمارے مینگو شیک کا ذائقہ سب سے منفرد ہے، ہم تمام اجزاء کو پیماش کے مطابق استعمال کرکے ایک قوت بخش شیک اپنے کسٹمرز کو پیش کرتے ہیں۔

70 فیصد آم اور 30 فیصد کریم کے امتزاج سے تیار کیا جانیوالا مینگو شیک کسٹمرز کے دلوں کو خوب فرحت بخشتا ہے اور آم اور کریم سے تیارکردہ شیک 260 روپے میں فروخت کیا جاتاہے۔

Related Posts