قرآن کی بے حرمتی پر سویڈش حکام کو ڈوب مرنا چاہیے، علامہ سمیع سواتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نےسویڈن میں قرآن کریم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب اپنے مکروہ عزائم سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کررہا ہے، سویڈش حکام کو اس عمل پر ڈوب مرجانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے حکمران سویڈش حکام کے معاندانہ اور اسلام دشمن رویے کیخلاف جرأت و حمیت کا مظاہرہ کرکے مؤثر آواز اٹھائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 122 کی مختلف یوسیز میں جے یوآئی کے نومنتخب چیئرمین مصطفی بدر برکی، وائس چیئرمین قاری اشرف مینگل جنرل کونسلر مولانا عبداللہ صافی کو مبارکباد کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پی ایس 122 کے سیکریٹری جنرل محمد شریف گبول ، مولانا عبدالرحمن ترندی ، مولانا بختیار کاکڑ ، عیدا جان مسعود ، مولانا فضل ہادی ، منظور شاہ، قاری مفتی محمود ، مولانا کلیم اللہ مسعود ودیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈمپر نے تین طلباء کوکچل کر ہلاک کردیا

انہوں نے قومی اسمبلی سے انسدادِ توہین امہات المؤمنین اہل بیت وصحابہ کرام ترمیمی بل میں توہین صحابہ پر سزاؤں میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سزائیں فیصلہ کن ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ توہین صحابہ بل میں سزاؤں میں اضافے پر اسلامیان پاکستان کو اطمینان ہوا ہے، پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑی ہے ، کچھ قوتیں اس بل پر سیخ پا ہیں ان کا اضطرب سمجھ سے بالاتر ہے، انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پوری امت مسلمہ کیلئے معیار حق ہیں، کوئی مسلمان کیسے توہین صحابہ کرنے کی جرأت کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کو مل کر توہین صحابہ کرام کا انسداد کرنا چاہئے تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ تعصب کا راستہ بند کیا جاسکے اور یہ بل توہینِ صحابہ کرنے والی مکروہ سوچوں کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردے گا۔

Related Posts