انجمن اساتذہ کے اجلاس میں وائس چانسلر اور ڈائریکٹر KIBGE کے مختلف اقدامات کی سخت مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انجمن اساتذہ کے اجلاس میں وائس چانسلر اور ڈائریکٹر KIBGE کے مختلف اقدامات کی سخت مذمت
انجمن اساتذہ کے اجلاس میں وائس چانسلر اور ڈائریکٹر KIBGE کے مختلف اقدامات کی سخت مذمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اجلاس میں وائس چانسلر کے پرسنل سیکرٹری ضیاءالحق کو خلاف ضابطہ گھر الاٹ کرنے اور KIBGE کے قائم مقام ڈائریکٹر عابد اظہر کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر مح کاظم علی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے اقدامات کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

انجمن اساتذہ کا اجلاس صدر انجمن پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر کی سربراہی میں اسٹاف کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت فیصل اعوان نے حاصل کی۔ اُس کے بعد مس رضوانہ کے والد کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ڈین ریسرچ گرانٹ کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیا گیا لیکن اِس میں تاخیر پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

اجلاس میں ہاؤس نمبر C-28 کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اساتذہ کے تحفظات پر کہا گیا کہ اجلاس کے شرکاء شیخ الجامعہ ڈاکٹر ناصرہ خاتون کی جانب سے اپنے PA کو ہائوس نمبر C-28 الاٹ کرنے کے عمل کو انتہائی غیر مناسب و غیر اخلاقی سمجھتا ہے اور اس عمل کی شدید مذمت کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ کراچی میں پہلی بار ڈین ریسرچ گرانٹ ORIC اکاؤنٹ سے دینے کے باوجود 5 ڈین غیر حاضر

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ 2008 میں ہاؤس نمبر C-28 کے پیچھے والا گھر جو کہ موجودہ PA کے والد کے نام الاٹ تھا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ گھر دو بھائیوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا کیونکہ اس وقت دونوں بھائی اس کیٹگری کے گھر کے لئے اہل نہیں تھے۔ مزید کمروں کی تعمیر کے لئے انھیں چھ لاکھ کی اضافی رقم بھی دی گئی تھی لہٰذا ایسے فرد کو وائس چانسلر کی جانب سے اپنی صوابدیدی اختیارات کا استعمال کر کے گھر دینا اختیارات کا غلط استعمال ہے، جس سے بہت سے ملازمین کی حق تلفی ہوئی ہے۔

اجلاس میں اراکین انجمن اساتذہ نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی کہ انجمن اساتذہ کا پورا وفد وائس چانسلر سے ملاقات کرے گا اور وائس چانسلر کو اساتذہ کے تحفظات اور اس فیصلے سے پیدا ہونے والی بے چینی سے آگاہ کیا جائیگا۔

بعد ازاں انجمن کے اراکین نے وائس چانسلر سے ملاقات کی اور ان کو خدشات سے آگاہ کیا اور صوابدیدی اختیارات کے تحت مکان الاٹ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وائس چانسلر سے اس الاٹمنٹ کی منسوخی کا مطالبہ کیا اور مکان کی الاٹمنٹ ختم نہ کرنے کی صورت میں انجمن اراکین نے احتجاج کا عندیہ بھی دیا۔

اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر پر ابراہیم شیخ کو ڈائریکٹر تعینات کرنے کے فیصلے پر بھی سخت تنقید کی گئی ۔ انجمن کے اراکین نے SMBB چیئر پر جلد بازی میں ضابطہ کی کاروائی کے بغیر ڈائریکٹر کی تعیناتی کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کی تعیناتی میں جلد بازی کرنا مناسب عمل نہیں ہے ۔

اجلاس میں KIBGE کے قائم مقام ڈائریکٹر و ریٹائرڈ افسر عابد اظہر کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کاظم علی سے جبری استعفٰی لینے کے اقدام کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایک ممبر کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈائریکڑ عابد اظہر کی جانب سے ڈاکٹر کاظم علی کو اُن کے ریسرچ پروجیکٹس میں تنگ کیا گیا اور ان کے گھر والوں کو دھمکیاں دی گئیں اور بعد میں اُن سے جبری استعفیٰ لیا گیا ہے جس پر انجمن کے اراکین نے اسکی شدید مذمت کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کاظم علی کا استعفٰی منظور نہ کیا جائے اور اس واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے۔

Related Posts