اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو 25بھاری نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX 6 feb
PSX 6 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس159.84پوائنٹس کی کمی سے40724.40 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورایک روزہ تعطیل کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں دلچسپی بڑھنے کے باعث تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 41163پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس سے انڈیکس 40684پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 40700پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب آگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس159.84پوائنٹس کی کمی سے40724.40پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس77.27پوائنٹس کی کمی سے18713.45پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 95. 47پوائنٹس کی کمی سے28398.37پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے137کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ194میں کمی اور18میں استحکام رہا ۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب78کروڑ76لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر کر76کھرب 71ارب25کروڑ92لاکھ روپے ہوگیا۔

جمعرات کو12کروڑ78لاکھ3ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت1کروڑ82لاکھ88ہزار شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 44.89روپے کے اضافے سے بڑھ کر793.20روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص 40روپے کے اضافے سے2040روپے ہوگئی۔

Related Posts