سینیٹ الیکشن سے قبل جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے فارورڈ بلاک بنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate polls

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے پنجاب میں ایک نیا گروپ متحرک ہو گیا،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی سینیٹ کی سیٹ مانگ لی۔

ذمہ دارذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے اپنا فاروڈ بلاک تشکیل دے دیا ہے ،اراکین کا مطالبہ ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں ان میں سے بھی کسی کو سینیٹ الیکشن کے لئے نامزد کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں اس وقت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ادکان کی تعداد 95 ہے اس تعداد میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی شامل ہیں۔95 کے نمبر میں 55 ارکان پاکستان تحریک انصاف کے ہیں ایک آزاد اور باقی مسلم لیگ ن سے ہیں۔

مزید پڑھیں:رئیس نبیل وزیراعلیٰ سے مل گئے، عثمان بزدار نے پیپلزپارٹی کی وکٹ اڑادی

ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب گروپ میں سے تقریباً 20 کے قریب ارکان چوہدری پرویزالٰہی کے حامی ہیں اور ان سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے ارکان کی اتنی تعداد تو ہے کہ وہ سینیٹ کی نشست جیت سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک انتظار میں ہے کہ ان کا مطالبہ کونسی جماعت پورا کرتی ہے۔

Related Posts