ملیر،لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آبادودیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن، آمد ورفت اور ڈبل سواری بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lockdown in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث شہر کے سب سے بڑے ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنزاورملیر میں 11مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیاہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی جبکہ حکومت متاثرہ علاقوں میں راشن بھی تقسیم کرے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا کی صورتحال بگڑگئی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش

ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں 58کورونا کے مریض موجود ہیں، گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون رہے گا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے جبکہ ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاہے۔

متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اورکورونا متاثرہ افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے اورحکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Related Posts