کورونا کی صورتحال بگڑگئی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lock down

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا کی بدتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سفارش کردی ہے۔

پی ایم اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ ہماری صورتحال بھی ہندوستان کی طرح بدل رہی ہے ،کورونا کی صورتحال کے لحاظ سے آئندہ ہفتہ پاکستان کے لئے مشکل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائیکرو یا اسمارٹ لاک ڈاؤن اب حالات کو قابو کرنے کیلئے ناکافی ہے،ہمیں عوام الناس کی نقل و حرکت کو روکنا ہوگا کیوں کہ حالات کو قابو کرنے کے لئے یہ وقت کی ضرورت اور واحد حل ہے۔ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ حکومت کو کیسزکی تعداد کم کرنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی، ایک ہی دن میں 201 اموات ریکارڈ،5292 افرادوباء کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:چین سے مزید کورونا ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے کی تیاریاں مکمل

این سی او سی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 201 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 5292 افراد وباء کا نشانہ بن گئے، نئے کیسز کے بعد ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 810231 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار530 ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار101 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 5292 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور مثبت کیسز کا تناسب 10اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts