ٹڈیوں کے حملے کا خدشہ، سندھ نے وفاقی حکومت سے مدد مانگ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus Outbreak: Sindh CM demands SOPs for Eid

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 مئی کے بعد صوبے میں زرعی کھیتوں پر ایک بڑے پیمانے پرٹڈی کا حملہ متوقع ہے۔

وزیر اعظم کو ایک خط میں وزیر اعلیٰ  سندھ نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر آنے والے وقتوں میں کھیتوں میں اسپرے نہ کیا گیا تو فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے چھ ماہ قبل مرکز سے امداد کے لئے درخواست کی تھی ، بدقسمتی سے یقین دہانیوں کے باوجود کوئی تعاون نہیں ملا۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل نے متنبہ کیا ہے کہ ٹڈیوں کے حملے کی شدت گذشتہ سال کی نسبت زیادہ شدید ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل فصلوں تک پہنچ چکے ہیں اور ہم نے وفاقی حکومت ان سے نمٹنے میں مدد کرے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے کی کوششوں سے باز آ جائے، بلاول بھٹوزرداری

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاق ٹڈی کے خاتمے کیلئے سندھ کی مدد نہیں کررہاہے، ان کا کہنا ہے کہ وفاق نے کورونا وائرس کی طرح  سندھ کو ٹڈیوں کے معاملے پر تنہاچھوڑ دیا ہے۔

Related Posts