وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے کی کوششوں سے باز آ جائے، بلاول بھٹوزرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے کی کوششوں سے باز آ جائے، بلاول بھٹوزرداری
وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے کی کوششوں سے باز آ جائے، بلاول بھٹوزرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے کی کوششوں سے باز آ جائے، جن کے ذریعے وہ قومی میڈیا کو ذاتی پروپیگنڈا مشین بنانے پر تلی ہوئی ہے تاکہ وہ اسے مخالفین پر جبر کے لیئے ایک آلے کے طور استعمال کرسکے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پریس کی آزادی کے عالمی دن کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے نشاندھی کی کہ تحریک انصاف کی فسطائیانہ حکومت کے دوران پریس کی آزادی کے متعلق پاکستان کی سالانہ درجہ بندی میں مسلسل تنزلی آرہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں نے آزادی صحافت کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادیِ اظہارِ رائے کی ہر جدوجہد میں ہمیشہ صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، آئندہ بھی رہے گی۔بلاول نے مزید کہا کہ ہم پریس کی آزادی اور غیرجانبدار و بیباک صحافت کے لیئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے اٹھائے گئے اولین اقدامات میں سے ایک ان تمام آمرانہ کالے قوانین کا خاتمہ کرنا تھا، جو صحافت پر قدغنیں لگانے کی خاطر بنائے گئے تھے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پہلے ہی دن سے میڈیا کی آزادی پر حملے کر رہی ہے۔

Related Posts