وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 8.55 فیصد بڑھا دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 8.55 فیصد بڑھا دیا گیا
وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 8.55 فیصد بڑھا دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے  سندھ میں مستحقین کی امداد کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 8 اعشاریہ 55 فیصد بڑھا دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت موصول شدہ درخواستوں کے تناسب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ بڑھا دیا گیا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ کا حصہ 22 اعشاریہ 45 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کردیا گیا جبکہ یہ حکومتی اقدام سیاست سے بالاتر ہے جس کے تحت سندھ کیلئے اب 60 ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں جس سے بہتری آئے گی۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ کیلئے مختص کی گئی 60 ارب روپے کی رقم سے صوبے بھر میں 50 لاکھ سے زائد مستحق خاندان احساس امداد حاصل کرسکیں گے۔ 

احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم نے صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں قائم احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی مرکز کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور امدادی رقم کی وصولی کیلئے آئے ہوئے اہل محنت کش افراد سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ صوبہ سندھ میں احساس ایمرجنسی کیش کی کارکردگی کو سراہنے پر میں اور میری ٹیم وزیرِ اعظم کے تہہِ دل سے مشکور ہیں۔ 

Related Posts