حکومت تحفظ میں ناکام، کراچی کے شہری اپنی سیکورٹی کا بندوبست خود کرلیں، مفتی قاسم فخری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sindh govt has failed to protect the people: Mufti Qasim Fakhri

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر و پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور انتظامیہ کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے ،شہریوں کو چاہیے کہ اپنی سیکورٹی کا بندوبست خود کرنا شروع کرلیں ۔

مفتی محمد قاسم فخری نے کراچی میں ہونے والے حالیہ چوری ، ڈکیتی اور شہریوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سندھ سرکار اور انتظامیہ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ سرکار خواب خرگوش میں بدمست ہے اور شہر کراچی کو ڈکیتوں اور قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ حکمرانوں کو بھرپور پروٹوکول دینے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ اپنی سیکورٹی کا بندوبست خود کرنا شروع کریں۔

مزید پڑھیں:قوم ہمارے ساتھ ہے، آنیوالا دور لبیک کا ہوگا، مفتی محمد قاسم فخری کی خصوصی بات چیت

امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کراچی کے دو کارکنان بھی دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کے ظلم کا نشانہ بن کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں مگر انتظامیہ انصاف تو دور کی بات ، سوائے بیان بازی اور ڈھکوسلوں کے عوام کو کچھ نہیں دے سکی۔ ڈاکوؤں کی جانب سے دن دیہاڑے ڈکیتیوں کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں ۔

امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے گزشتہ روز مدینہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 27 سالہ جنید ولد برکت اور کشمیر روڈ پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 28 سالہ نوجوان شاہ رخ ولد سلیم خان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے دونوں نوجوانوں سمیت ڈاکوں کے ظلم کا نشانہ بننے والے تمام افراد کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ دونوں نوجوان تحریک لبیک پاکستان کے ہمدرد تھے اور حضور شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے تھے ۔

Related Posts