سندھ حکومت اقلیتوں کو اکثریت پر ترجیح اور مراعات دے رہی ہے۔اہلسنت والجماعت کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت اقلیتوں کو اکثریت پر ترجیح اور مراعات دے رہی ہے۔اہلسنت والجماعت کا الزام
سندھ حکومت اقلیتوں کو اکثریت پر ترجیح اور مراعات دے رہی ہے۔اہلسنت والجماعت کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اہلسنت والجماعت نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اقلیتوں کو اکثریت پر ترجیح اور مراعات  دے رہی ہے کیونکہ وہ متعصب اور جانبدار ہے جبکہ شہرِ قائد سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی جاری ہے۔

ترجمان اہلسنت والجماعت عمر معاویہ نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کی مساجد میں نماز، تروایح اور جمعہ کی نماز پڑھانے پر مسجد انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنا چاہئے۔

اہلسنت والجماعت کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یوم علیؓ کے مرکزی جلوس میں 313 افراد کو شرکت کی اجازت تھی، مگر اس کے برعکس، پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں ہزاروں لوگ اس جلوس میں شریک ہوئے۔

عمر معاویہ نے کہا کہ سندھ حکومت ایک متعصب حکومت ہے اور اکثریت پر اقلیتوں کو تعصب کی بنیاد پر ترجیح، مراعات اور اہمیت دی جا رہی ہے۔جمعہ کی نمازکیلئے مسجد میں پیش امام،  مؤذن اور انتظامیہ کے 5 سے 6 افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت تھی۔جامع مسجد صدیق اکبر ناگنؓ چورنگی کے چاروں اطراف بیرئیرز لگادیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں نکل کر جلوس نکالنے کی اجازت کس ایس او پی کے تحت دی گئی؟ہمیں بھی آئندہ کے لائحۂ عمل کی آزادی حاصل ہے۔اہلسنت و الجماعت کے اکابرین و مرکزی رہنماؤں کی احتجاجی تحریک سمیت مختلف امور پر مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Posts