وفاق پاکستان اسٹیل ملز نہیں چلا سکتا تو سندھ حکومت کے حوالے کردے۔سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق پاکستان اسٹیل ملز نہیں چلا سکتا تو سندھ حکومت کے حوالے کردے۔سعید غنی
وفاق پاکستان اسٹیل ملز نہیں چلا سکتا تو سندھ حکومت کے حوالے کردے۔سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر برائے تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق اگر پاکستان اسٹیل ملز کو نہیں چلا سکتا تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، ہم اسٹیل ملز چلا کردکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سعید غنی نے آج شہرِ قائد میں پریس کانفرنس کی جس کے دوران وفاقی حکومت کے اسٹیل ملز ملازمین کو سبکدوش کرنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اسٹیل ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی حکومت کا ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ قابلِ مذمت ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل ملز سے کسی ایک بھی ملازم کو نہیں نکالے گی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں اسٹیل مل میں کوئی سیاسی بھرتیاں نہیں ہوئیں۔ ہم نے صرف کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا۔ بھرتیاں 1996ء سے 2008ء تک ہوئیں جب ہم اقتدار میں نہیں تھے۔

وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا کہ حکومت نے سی سی آئی سے منظوری نہیں لی، فیصلے پر مزاحمت کا حق رکھتے ہیں۔ اسٹیل ملز میں ساڑھے 9 ہزار ملازمین ہیں جبکہ وفاقی حکومت اربوں روپے کی زمین پر نظر رکھے ہوئے ہے جس کی ملکیت سندھ حکومت کے پاس ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اسٹیل ملز ملازمین کےساتھ یکجہتی کااظہار کیا تھا۔ دیکھتے ہیں اسد عمر آگے کیا کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم بھی اسٹیل ملز ملازمین کے خلاف فیصلے کی مذمت کرتی ہے، اس لیے کابینہ میں عملی مزاحمت کی امید رکھتے ہیں۔

Related Posts